کراچی میں خطرناک صورتحال نہیں، آج سے تیز بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کراچی میں خطرناک صورتحال نہیں ہے، سمندری طوفان کی شدت میں کمی آئی ہے، جمعرات اور جمعے کو تیز بارش کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے سمندری طوفان ‘بپر جوائے’ کی پیش قدمی سے متعلق آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ سائیکلون کراچی کے جنوب سے نکل جائے گا جس کے بعد صورتحال خطرے سے باہر ہے۔

سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ اِس وقت سمندری طوفان ‘بائپر جوائے’ کا رُخ شمال کی طرف ہے جو اب شمال مشرق کی طرف ہوجائے گا۔ ‘بپر جوائے’ کیٹی بندر اور بھارتی گجرات سے گزرے گا یا ٹکرائے گا۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ کراچی میں جمعرات اور جمعے کو تیز بارش کا امکان ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔

خیال رہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر اینڈ مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق سمندری طوفان ‘بائپر جوائے’ شمال مغرب کی جانب بڑھ چکا ہے اور کراچی سے صرف 350 کلومیٹر جنوب میں موجود ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں