سپریم کورٹ کے سامنے پر امن احتجاجی دھرنا ہوگا، مولانا فضل الرحمن

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پی ڈی ایم کے زیر اہتمام سپریم کورٹ کے سامنے پر امن احتجاجی دھرنا ہوگا۔

مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ ملک بھر سے قافلے روانہ ہوچکے ، عوام اب عوامی عدالت میں فیصلہ کر یں گے۔

کارکنان پر امن طریقے سے اسلام آباد پہنچیں،کارکنا ن سے سپریم کورٹ کے سامنے ملاقات ہوگی ،یہ ملک ہمارا ہے اس ملک کی حفاظت بھی ہم کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں