عام انتخابات: فوج کی تعیناتی کیلئے سمری کابینہ کو ارسال

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے عام انتخابات کے سکیورٹی معاملات پر پاک فوج کی فراہمی کیلئے سمری کابینہ کو بھجوادی۔

وزارت داخلہ کی جانب سے بھیجی گئی سمری کی نگران کابینہ کی منظوری کے بعد عام انتخابات کی سکیورٹی کیلئے فوج تعینات ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ الیکشن کمیشن نے 2 لاکھ 77 ہزار فوجی اہلکار مانگے تھے، پاک فوج، رینجرز اور ایف سی اہلکار عام انتخابات میں تعینات ہوں گے۔

واضح رہے کہ ملک میں عام انتخابات کا انعقاد 8 فروری کو ہونا ہے جس کے لیے تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہیں، الیکشن کمیشن نے تمام بلدیاتی محکموں کے فنڈز بھی منجمد کردیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں