عالیہ بھٹ اب ہالی ووڈ میں بھی انٹری کیلئے تیار، خود تصدیق بھی کردی

ممبئی (ویب ڈیسک)  اداکارہ عالیہ بھٹ بالی ووڈ میں شاندار اداکاری کرنے کے بعد اب ہالی وڈ میں ڈیبیو کرنے کو تیار ہیں، وہ  ‘ ہارٹ آف سٹون’ کے نام سے بننے والی فلم سے  ہالی ووڈ میں ڈیبیو کریں گی جبکہ اس فلم میں اسرائیلی اداکارہ گال گیڈوٹ  اور جیمی ڈورنن بھی جلوہ گر ہوں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس  بین الاقوامی جاسوسی تھرلر  فلم کی ہدایت کاری ٹام ہارپر کریں گے جبکہ اسے آن لائن ویڈیو سٹریمنگ سائٹ نیٹ فلکس اور  سکائی ڈانس پر نشر کی جائے گا۔ عالیہ کے ہالی وڈ میں ڈیبیو کرنے کی خبر نیٹ فلیکس انڈیا کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے سامنے آئی جبکہ  بعد ازاں عالیہ نے بھی اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے اس خبر کی تصدیق کی۔

واضح رہے کہ عالیہ بھٹ سے قبل پریانکا چوپڑا، ایشوریا رائے بچن، انیل کپور، مرحوم عرفان خان، علی فضل اور دیپیکا پڈوکون سمیت کئی بالی وڈ اسٹارز نے  ہالی وڈ میں اداکاری کی۔خیال رہے کہ حال ہی میں  ریلیز ہونے والی عالیہ بھٹ کی فلم گنگو بائی کو مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے اور ان کی اداکاری کی تعریف کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں