صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا صدارتی ایوارڈ یافتہ شاعر و ادیب امجد اسلام امجد کی وفات پر اظہار افسوس

اسلام آباد۔10فروری :صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے صدارتی ایوارڈ یافتہ شاعر، ادیب اور ڈرامہ نویس امجد اسلام امجد کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

جمعہ کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جاری تعزیتی بیان کے مطابق صدر مملکت نے امجد اسلام امجد کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان ایک بلند پایہ شاعر اور ادیب سے محروم ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ اردو ادب میں امجد اسلام امجد کے خلا کو پر نہیں کیا جاسکتا، مرحوم نے فن کے شعبے میں گراں قدر خدمات سرانجام دیں اور اردو ادب کیلئے ان کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔

صدر مملکت نے اردو زبان کیلئے مرحوم کی خدمات کو سراہا۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے امجد اسلام امجد کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں ۔ صدر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے، انہوں نے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت اور ورثاءکے صبر جمیل کیلئے دعا کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں