ریال میڈرڈ کی ویلیو 11کھرب روپے، فوربز کی لسٹ میں سب سے آگے

دنیا کے سب سے زیادہ ویلیو کس فٹبال کلب کی ہے فوربز کی لسٹ نے سارے راز کھول دیے ہیں، اسپین کے ریال میڈرڈ کی قدر اس وقت 5 ارب ڈالرز سے زیادہ یعنی 11 کھرب روپے ہے۔

اس قدر میں کلب کا بینک بیلنس ، اسٹیڈیم اور دیگر اثاثے شامل ہیں۔

فوربز کی فہرست میں اسپین کا ہی بارسلونا تھوڑے پیسوں کی وجہ سے دوسرے نمبر پر رہا، تاہم بارسلونا کی قدر بھی 5 ارب ڈالرز اور گیارہ کھرب روپے ہے۔

تیسرے نمبر پر انگلش لیگ کا مانچسٹر یونائیٹڈ ہے جس کی قدر 4 اعشاریہ 6 ارب ڈالرز یعنی 9 کھرب روپے سے زیادہ ہے، لیورپول چوتھی پوزیشن پر موجود ہے اس کلب کی ویلیو ساڑھے 4 ارب ڈالرز یعنی 9 کھرب روپے کے قریب ہے۔

ویلیو کے حساب سے پانچویں نمبر پر جرمن چیمپئن بائرن میونخ ہے جس کی ویلیو ساڑھے آٹھ کھرب روپے ہے.
اس لسٹ میں مانچسٹر سٹی کی چھٹی، فرنیچ چیمپئن پی ایس جی کی ساتویں اور انگلش کلب چیلسی کی آٹھ ویں پوزیشن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں