رونا لڈو کلب فٹبال میں 700 گول کرنے والے دنیا کے پہلے فٹبالر

لیور پول: (آئی این این) سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونا لڈو کلب فٹبال میں 700 گول کرنے والے دنیا کے پہلے فٹبالر بن گئے۔

پرتگال کے فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے مانچسٹر اور ایورٹن کے درمیان پریمیئر لیگ کے میچ میں کلب فٹبال کا 700واں گول کر کے تاریخ رقم کردی۔

کرسٹیانو رونالڈو کلب فٹبال میں 700 گول کرنے والے پہلے فٹالر ہیں، انہوں نے 5 کلبز کی جانب سے کھیل کر یہ سنگ میل عبور کیا ہے۔

رونالڈو نے ریال میڈرڈ کی لیے 450، یووینٹس کیلئے 101 اور اسپورٹنگ لزبن کیلئے 5گول کیے، مانچسٹر یونائیٹڈ کے ساتھ پہلے دور میں 118 اور موجودہ دور میں 26 گول سکور کیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں