انگلش پریمیئر لیگ میں آرسنل 24 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست

لندن: (آئی این این) انگلش پریمیئر لیگ میں آرسنل کی ٹیم ٹیبل پر 24 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے، دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کی ٹیم 23 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور ٹوٹنہم ہاٹسپر کی ٹیم 20 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

پریمیئر فٹ بال لیگ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے، اب تک کھیلے گئے میچز میں آرسنل کی ٹیم اب تک کھیلے گئے 9 میچز میں سے 8 میں کامیابی کے بعد 24 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہے۔

دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی نے 9 میچ کھیل کر 7 میں کامیابی حاصل کی ہے اور وہ 23 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ ٹوٹنہم ہاٹسپر کی ٹیم بھی 9 میچز کھیل چکی ہے اور وہ 6 میچز جیت کر 20 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

چیلسی کی ٹیم 16 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے، مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم 15 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے، نیو کیسل یونائیٹڈ اور برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیمیں 14، 14 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب چھٹے اور ساتویں نمبر پر ہیں۔

بورن ماؤتھ کی ٹیم 12 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے، فلہم کی ٹیم 11 پوائنٹس کے ساتھ نویں جبکہ لیور پول، برینٹ فورڈ اور ایورٹن کی ٹیمیں بالترتیب 10، 10 پوائنٹس کے ساتھ دسویں، گیارہویں اور بارہویں نمبر پر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں