پیرس، فٹبال میچ میں خوفناک ہنگامہ آرائی، تحقیقات کا آغاز

پیرس: (آئی این این) فٹبال میچ کے دوران ہلڑ بازی اور ہنگامہ آرائی کی تحقیقات شروع ہو گئیں، پولیس نے پورٹل کے ذریعے مشتعل افراد کی ویڈیو یا تصاویر شیئر کرنے کی درخواست کر دی۔

فٹبال یورپا کانفرنس لیگ کا عام میچ تماشائیوں کی ہنگامہ آرائی کے باعث توجہ کا مرکز بن گیا، ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہونے والا میچ ایک ایک کی برابری پر ختم ہوا تو تماشائی آپے سے باہر ہو گئے، ہاتھا پائی اور مار کٹائی کے بعد آگ کے گولے برسانے لگے جس سے بتیس افراد زخمی ہو گئے۔

فرنچ انتظامیہ نے مشتعل افراد کو پکڑنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا جبکہ پولیس نے پورٹل کے ذریعے تماشائیوں سے مدد مانگ لی کہ وہ ہنگامہ آرائی کرنے والوں کی ویڈیو یا تصاویر شیئر کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں