زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ اس کا مرکز افغانستان، پاکستان اور تاجکستان کی سرحدی علاقہ تھا۔
شدید زلزلے کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اٹھارٹی خیبر پختونخوا کے مطابق زلزلے کی گہرائی 180 کلو میٹر زیر زمین تھی۔اب تک کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
زلزلے کے جھٹکوں سے اسلام آباد کے سیکٹر ای الیون میں واقع رہائشی فلیٹس اور پاک ٹاور کو نقصان پہنچا ہے جب کہ راولپنڈی میں زلزلے سے شاپنگ مال میں دراڑیں آ گئیں۔
خیبر پختونخوا کے شہر صوابی میں زلزلے سے مکان کی چھت گرنے سے 3بچوں اور ایک خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔