گرپتونت سنگھ کیس: بھارت کو عالمی محاذ پر ایک اور بڑی ناکامی کا سامنا

چیک ریپبلک کی عدالت کے گرپتونت سنگھ کے قتل کی سازش میں ملوث بھارتی شہری کو امریکا کے حوالے کرنے کی اجازت دینے کے بعد بھارت کو عالمی محاذ پر ایک اور بڑی ناکامی کا سامنا کرنا پڑگیا ہے۔

چیک ری پبلک کے ترجمان کا کہنا تھا کہ عدالت سے اجازت ملنے کے بعد ملزم نکھل گپتا کی حوالگی کا حتمی فیصلہ وزیر انصاف کریں گے۔

واضح رہے کہ نکھل گپتا کو گزشتہ برس چیک حکام نے بھارت سے پراگ پہنچنے پر گرفتار کیا تھا۔

اس سے پہلے امریکی فیڈرل پراسیکیوٹر نے نکھل گپتا پر گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کا الزام عائد کیا تھا۔

کینیڈا نے بھی کہا تھا کہ گزشتہ برس کینیڈا میں ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارتی ریاست ملوث ہو سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں