الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے 30 اپریل کو ہونے والے الیکشن ملتوی کر دیئے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے اسٹیک ہولڈرز کی بریفنگ کے بعد حکم نامہ جاری کیا ہے۔ پنجاب اسمبلی کے انتخابات اب 8 اکتوبر ہوں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس یہ اختیارات نہیں کہ وہ الیکشن کی تاریخ کو آگے لے جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ 8 اکتوبر کی تاریخ الیکشن کمیشن نے کہاں سے لائی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کا شیڈول تبدیل کرکے الیکشن کمیشن نے آئین کی توہین کی ہے۔