امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان میں حکومت بننے سے پہلے اس پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتے۔ کسی بھی ملک میں سیاسی اتحاد، اس ملک کا اپنا فیصلہ ہوتا ہے۔
واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ بے ضابطگیوں کے کسی بھی دعوے کی مکمل تحقیقات دیکھنا چاہتے ہیں، پاکستان میں اظہار رائے اور تعلق کی آزادی پر پابندیوں کی رپورٹس پر تشویش ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سے آزادی اظہار رائے کا احترام، ٹوئٹر سمیت کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم تک رسائی کو بحال کرنے کا مطالبہ کرتے رہتے ہیں۔
اپنی پریس بریفنگ کے دوران میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکام سے بنیادی آزادیوں کا احترام کرنے اور اس کی اہمیت پر زور دیتے رہے ہیں، اور زور دیتے رہیں گے۔