پنجاب اسمبلی کوبچانےکیلئےمسلم لیگ ن نے بڑا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کےخلاف اعتماد کے ووٹ کے لیے گورنر کو باقاعدہ تحریری درخواست جمع کرانے کے آپشن پر اتفاق کر لیا گیا
لاہور ماڈل ٹاون میں وزیراعظم کی زیرصدارت مسلم لیگ نون کا پنجاب کی سیاسی صورتحال پر اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پنجاب کی سیاسی صورتحال اسمبلیوں کی تحلیل کے بیانات پر آئینی قانونی مشاورت مکمل کرلی گئی۔
ن لیگ کی قانونی ٹیم نے اعتماد کے ووٹ کی آپشن پر جانے کا مشورہ دیا۔اجلاس میں اعتماد کے ووٹ کے لیے گورنر پنجاب کو تحریری درخواست جمع کرانے کے آپشن پر اتفاق کیا گیا ہے۔
اجلاس میں اتحادیوں کے ساتھ آئندہ 48 گھنٹے میں ملاقاتیں کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ن لیگ نے اراکین پنجاب اسمبلی اور آزاد اراکین کو لاہور پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے۔
ق لیگ سے بھی رابطوں کا ٹاسک چودھری شجاعت حسین کو دینے پر اتفاق ہو اہے۔آصف زرداری نے پی ٹی آئی کے ناراض اراکین سے رابطوں کا عندیہ دیا ہے۔