ملک بھر میں ایک ہی روز انتخابات،درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

وزارت دفاع کی ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کرانے کی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کے لئے مقرر کر دی گئی۔

چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ ساڑھے گیارہ بجے درخواست کی سماعت کرے گا۔

تین رکنی بینچ میں چیف جسٹس کے علاوہ جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اختر شامل ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وزارت دفاع نے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرائی تھی جس میں کہاگیا کہ دہشت گردوں اور شرپسندوں کی جانب سے انتخابی مہم پر حملوں کا خدشہ ہے۔

اعلیٰ عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کرانے کا حکم صادر کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں