ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی بھاری نفری زمان پارک پہنچ گئی جبکہ پی ٹی آئی کے کارکنان کی بڑی تعداد زمان پارک کے باہر موجود ہے۔
کینال روڈ پر پولیس کی گاڑیوں اور قیدیوں کی وینز کی بڑی تعداد موجود ہے جبکہ ٹریفک پولیس نے زمان پارک کی طرف جانے والے تمام راستے بند کر دیئے۔
پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے پولیس کی بھاری نفری زمان پارک پہنچنے کے بعد لاہور میں احتجاج شروع کر دیا۔
واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے جمعرات کو عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست خارج کرتے ہوئے ریمارکس دیئے تھے کہ ہمارے پاس درخواست ضمانت خارج کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے۔
پی ٹی آئی مراد سعید نے کہا ہے کہ قوم کو معلوم ہے موجودہ حکمران کسی محاذ پر عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔ لاہور میں موجود تمام کارکنان فوری طور پر زمان پارک پہنچیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت بھی گرفتار ہوتی ہے تو کسی کال کا انتظار نہیں کرنا۔ پاکستان کے بہتر مستقبل اور غریب عوام کے لیے عمران خان ڈٹے رہے۔ اپنے حق اور حقیقی آزادی کے لیے سب باہر نکلیں۔