دنیابھر میں مقیم کشمیری یوم حق خودارادیت منا رہے ہیں

کنٹرول لائن کی دونوں جانب اوردنیابھرمیں مقیم کشمیری آج یوم حق خودارادیت اس عزم کی تجدید کے ساتھ منارہے ہیں کہ وہ آزادی کی جدوجہد کومنطقی انجام تک پہنچانے کے لئے اپنی جدوجہدجاری رکھیںگے۔یہ دن منانے کی اپیل کل جماعتی حریت کانفرنس نے کی ہے۔آزادجمو ں وکشمیرکے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر،آزادجمو ں وکشمیر اورپاکستان سمیت دنیابھرکے تمام بڑے دارالحکومتوں میں احتجاجی مظاہرے، ریلیاں، سیمینارز،کانفرنسز اورمختلف تقاریب کاانعقاد کیاجائے گا۔اقوام متحدہ کو یاددلایاجائے گاکہ وہ بھارتی مظالم سے کشمیریوں کوبچانے کے لئے تنازعہ کشمیر کے حل کی متعلقہ قراردادوں پرعملدرآمدکرائے۔انیس سوانچاس میں اسی روزاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایک قراردادمنظورکی تھی جس میں کشمیری عوام کواقوام متحدہ کی نگرانی میں استصواب رائے کے ذریعے اپنے مستقبل کا خود فیصلہ کرنے کاحق دیاگیاتھا۔یہ قرارداد کشمیر کے دیرینہ تنازعہ کے حل کے لئے ایک بنیاد فراہم کرتی ہے لیکن بھارت کی ڈھٹائی اس مقصد کے حصول میں مسلسل رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں