عمران خان کی گرفتاری کے بعد سے اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔
پی ٹی آئی رہنما اسد عمر اور فواد چوہدری کے بعد شاہ محمود قریشی کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔
اسلام آباد امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ریڈزون سمیت مختلف مقامات پر فوج تعینات کر دی گئی۔
پاکستان تحریک انصاف نے فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے اعلامیے کو ’حقائق سے متصادم‘ قرار دیا ہے۔
کوئی غلط کام نہیں کیا، کورکمانڈر ہاؤس پر حملے کا الزام جھوٹ ہے: شاہ محمود قریشی
اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریوں کے حوالے سے کہا ہے کہ منصوبہ بندی کے تحت جلاؤ گھیراؤ اور پرتشدد مظاہروں پر اکسانے والوں کے خلاف نقص امن کے خطرے کے تحت گرفتاریاں ہوئی ہیں۔
جمعرات کو اسلام آباد پولیس نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری کردہ بیان میں کہا کہ شاہ محمود قریشی، اسد عمر،فواد چوہدری، جمشید اقبال چیمہ، فلک ناز چترالی، مسرت جمشید چیمہ اور ملیکہ بخاری کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
’تمام گرفتاریاں قانونی تقاضوں کے مکمل کر کے عمل میں لائی گئیں ہیں۔ مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔ عوام مِیں افواہ اور اشتعال پھیلانے سے گریز کریں۔‘