مل بیٹھ کر الیکشن کا فیصلہ کریں ورنہ کھیل ختم پیسہ ہضم ہوگا، شیخ رشید

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ شاہراہ دستور پر کنٹینر لگانے والے حالات کی سنگینی سے ناواقف ہیں، مل بیٹھ کر الیکشن کا فیصلہ کریں ورنہ کھیل ختم پیسہ ہضم ہوگا

سابق وزیر داخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ نے اپنا سیاسی مردہ خراب کرلیا ہے، مل بیٹھ کر الیکشن کا فیصلہ کریں ورنہ کھیل ختم پیسہ ہضم، شاہراہ دستور پر کنٹینر لگانے والے حالات کی سنگینی سے واقف نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ رضا شاہ پہلوی بھی طاقت استعمال نہیں کرسکا آپ کس باغ کی مولی ہیں، نومبر تو اہم ہے ہی تاہم پہلے 10 دن بھی کم نہیں، لال حویلی ذاتی ملکیت ہے، ڈپٹی ایڈمینسٹریٹر آصف خان کرپٹ ترین انسان ہے جس کی معطلی ختم کر کے میرے لیے راولپنڈی بھیجا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں