نئے آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے سمری وزیراعظم آفس کو موصول

اسلام آباد – قیاس آرائیاں ختم، پاک فوج کی طرف سے اہم تعیناتی کیلئے بھیجی گئی فہرست وزارت دفاع کے ذریعے وزیراعظم آفس پہنچ گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے سینئر ترین لیفٹیننٹ جنرلز کی سمری بھیج دی ہے6ناموں پر مشتمل سمری میں پاک فوج کے سینئر موسٹ جنرلوں کے نام شامل ہیں جن میں سے نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا چناؤ کیا جائے گا۔

فہرست میں پہلا نام لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کا ہے جس کے بعد لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا ، لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس ،لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود راجہ کے نام ہیں۔ فہرست میں لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کے نام بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق سمری کے ساتھ تمام افسروں کی سنیارٹی اور اہلیت کی بنیاد پر تفصیلی پروفائل بھی منسلک کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں