چیف جسٹس گلزار احمد نے اقلیتوں کو سہارا دیا اور آزادانہ فیصلے دئیے، فوادچودھری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ چیف جسٹس گلزاراحمد آج ریٹائر ہو رہے ہیں، انہوں نے  اقلیتوں کی عبادت گاہوں کو لے کر تاریخی اسٹینڈ لیا۔

ٹوئٹ کرتے ہوئے فواد چوہدری نے چیف جسٹس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جہاں ہندوستان کی عدلیہ شدت پسندوں کے ہاتھوں بے بس نظر آتی ہے، وہاں چیف جسٹس گلزار احمد جیسے ججز نے اقلیتوں کو سہارا دیا اور آزادانہ فیصلے دئیے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اس سال سپریم کورٹ میں 5 جج صاحبان ریٹائر ہو رہے ہیں، پارلیمان کو نئے ججز کی تعیناتی کیلئے آئینی ترمیم پر غور کرنا چاہیے، اگر پارلیمان سپریم کورٹ میں تعیناتیوں کو آزادانہ اور شفاف بناتی ہے تو یہ بہت بڑا کام ہو گا۔


فواد چوہدری کا  کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں اپنے اختلافات کو پس پشت ڈال کر اس اہم ترمیم کیلئے سر جوڑیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں