74 سالوں میں کبھی کسی حکومت نے عوام کی صحت پر توجہ نہیں دی، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک کی تاریخ میں کبھی کسی حکومت نے عوام کی صحت پر توجہ نہیں دی۔

نیا پاکستان صحت کارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب، ڈاکٹر یاسمین اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرف لے جانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 74 سال میں کئی وزیر اعظم آئیں کبھی کسی نے نہیں سوچا کہ غریب گھرانے میں کوئی بیماری آجائے تو اس کا علاج کروانا کتنا مشکل ہے، ریاست نے صحت کی طرف توجہ نہیں دی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں سمجھنا چاہیے کہ پاکستان کسی وجہ سے بنا تھا، ہم سب کو معلوم ہونا چاہیے کہ سارے مسلمانوں نے پاکستان کے لیے ووٹ دیا تھا، حالانکہ انہیں معلوم تھا کہ تمام مسلمانوں نے پاکستان نہیں آنا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بانیان پاکستان ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کا خواب دیکھا تھا۔

خبر میں مزید تفصیلات شامل کی جارہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں