پنجاب کابینہ نے روڈا صنعتی زون کے منصوبے پر سرمایہ کاری کی منظوری دے دی

کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی نے راوی اربن اتھارٹی (روڈا) صنعتی زون میں سرمایہ کاری کی منظوری دے دی۔

نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق فیصلے میں روڈا کو سعودی سرمایہ کاروں سے معاہدے کی اجازت دی گئی ہے تاکہ روڈا کے تحت صنعتی زور 2 اے اور 3 اے میں سرمایہ کاری کی جاسکے۔

وزیر برائےقانون و پالیمانی امور بشارت راجا کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں محکمہ ایکسائز اور ٹیکسیشن کو پاکستان پوسٹ سے معاہدہ کرنے کی اجازت دی گئی۔

اس معاہدے کے تحت درخواست دہندگان کی گاڑیوں کی نمبر پلیٹوں اور رجسٹریشن کی دستاویزات کی ترسیل پوسٹ آفس کے ذریعے کی جائے گی۔

اجلاس میں محکمہ تعلیم برائے خصوصی افراد کے تبادلے کے ساتھ گلگت بلتستان کی 15 ہزار میٹرک ٹن گندم کی فروخت کی منظوری بھی دی گئی۔

بشارت راجا نے اس حقیقت پراطمینان کا اظہار کیا کہ گندم کی فروخت نے پنجاب کے غذائی ذخائر کو متاثر نہیں کیا ہے۔

کابینہ کمیٹی نے پنجاب ایکوا کلچر ڈیلوپمنٹ کورپوریشن ایکٹ 2021 پر نظر ثانی کرتے ہوئے اسے منظور کرلیا۔

اجلاس میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی)کے لیے محکمہ تعلیم کے گھر گھر سروے کی منظوری بھی دی گئی۔

اجلاس کے دوران پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگویج آرٹس اور کلچرل (پی آئی ایل اے سی) میں گریڈ 19 کے افسران کی ترقی کے لیے بنائی گئی ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی (ڈی پی سی) پر پابندی عائد کردی گئی۔

اجلاس میں صوبائی وزرا رائے تیمور بھٹی، حافظ ممتاز احمد، اور متعلقہ ایڈمنسٹریٹیو سیکریٹریز نے بھی شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں