عمران صاحب پر نظر رکھیں کہیں   آئی ایم ایف سے قرض لینے پر خودکشی ہی نہ کرلیں؟، مریم اورنگزیب نے طنز کے تیر برسا دیے

اسلام آباد :مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان صاحب پر نظر رکھی جائے کہیں آئی ایم ایف سے قرض لینے پر خودکشی ہی نہ کر لیں ۔

نجی ٹی وی انفو نیوز کے مطابق اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں لئے گئے کل قرض کا 70 فیصد عمران خان نے لیا ہے ، ان کی بدولت ہر پاکستانی 58 ہزار سے بڑھ کر ایک لاکھ 79 ہزار روپے کا مقروض ہو چکا ہے ، وزیر خزانہ نے بڑی خوشی سے ایک ڈالر کا مقروض ہونے کا اعلان کیا ۔ عمران صاحب نے جو قرض قوم پر لادا ہے اسے ادا کون کرے گا؟، عمران صاحب کا قرض لینے کا تاریخی ریکارڈ پاکستان کیلئے خطرناک ہے ۔

ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ پاکستان کی فی کس آمدن کم ہو گئی لیکن عمران خان کی آمدن 90 فیصد بڑھ گئی ، عمران صاحب کا بنی گالہ کا محل ریگولرائز ہو گیا ، انہیں سب کچھ نیا مل گیا مگر عوام کو قرض ، بھوک ، بیروزگاری اور مہنگائی کے سوا کیا ملا۔ یہ عوام کیلئے کچھ نہیں کر سکتے ، ہر پاکستانی بچے ، نوجوان ، بوڑھے اور خاتون کو مقروض بنا دیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں