پیراسیٹامول گھر میں ذخیرہ نہ کریں، ڈریپ کی وارننگ

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے ملک میں پیراسیٹامول گولیوں کی کمی کے باعث شہریوں کو پیراسیٹامول گھر میں ذخیرہ نہ کرنے کی وارننگ دے دی۔

ڈریپ کے مطابق پیراسیٹامول کی دستیابی معمول سے زیادہ مانگ کے باعث دباؤ میں ہے، ادوایات کے خام مال کی فراہمی میں بین الاقوامی رکاوٹ بھی اس کا باعث ہے، رپورٹ کے مطابق ٹیبلٹ کی پیداوار میں 13 فیصد اضافے کے باوجود دستیابی معمول سے کم ہے۔

ڈریپ کی جانب سے اپیل کی گئی ہے کہ صارفین گھروں پر ادویات کو زیادہ ذخیرہ کرنے سے گریز کریں، ڈریپ نے مشکل وقت میں ادویات ذخیرہ کرنے والوں کو خبردار بھی کیا، کہا گیا ہے کہ ادویات کی ذخیرہ اندوزی قابل سزا جرم ہے، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں