وزیراعظم عمران خان کے مشیرشہزاد اکبر کے خلاف مستعفیٰ ہونے کے بعد بڑا قدم اٹھا لیا گیا

لاہور : وزیراعظم عمران خان کے مشیر احتساب شہزاد اکبر کا نام ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کیلئے قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں قرار داد مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی سعدیہ تیمور نے جمع کروائی جس میں مطالبہ کیا گیاہے کہ شہزاد اکبر پر براڈ شیٹ سکینڈل میں بڑی رقم وصولی کا الزام ہے ، اس لیے وزیراعظم کے مشیر احتساب کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے ۔

یاد رہےکہ شہزاد اکبر نے گزشتہ روز اپنے عہدسے سے استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو بھجوا دیا تھا جس کا اعلان انہوں نے ٹویٹر پر جاری پیغام میں کیا ۔

میڈیا میں خبریں گردش کرتی رہیں کہ وزیراعظم عمران خان نے میٹنگ کے دوران شہزاد اکبر پر کرپشن کیسز سست روی کا شکارہونے پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں