25مارچ کو اجلاس بلا کر اسپیکر نے آئین کی خلاف ورزی کی،شیری رحمان

پیپلز پارٹی رہنما شیری رحمان کا کہنا ہے کہ25مارچ کو اجلاس بلا کر اسپیکر نے آئین کی خلاف ورزی کی۔

پیپلز پارٹی کی سنیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ اسپیکر کی وضاحت نا قابل قبول ہے۔ آئین کے آرٹیکل 54 کے مطابق آج قومی اسمبلی کا اجلاس ہونا چاہیے تھا۔ 25مارچ کو اجلاس بلا کر اسپیکر نے آئین کی خلاف ورزی کی۔

پارلیمنٹ کی تزئین و آرائش کے باعث اجلاس میں تاخیر غیر آئینی ہے۔ ریکوزیشن سے پہلے وزرا اپوزیشن کو عدم اعتماد لانے کا چیلنج دیتے رہے۔ ریکوزیشن کے بعد وزیراعظم نے کہا ان کی دعا قبول ہو گئی ۔

وزیراعظم اب ارکان کی واپس آنے کے لیے منت سماجت کر رہے ہیں۔ آئین میں یہ نہیں ہے ارکان پارٹی لیڈر کی مرضی کے بنا ووٹ نہیں دے سکتے۔

انہوں نے کہاکہ ووٹ دینے سے پہلے ارکان پارلیمنٹ کے خلاف آرٹیکل 63 اے کے مطابق کارروائی نہیں ہو سکتی، وزیرعظم اور حکومت ارکان کو ڈرانا دھمکانا بند کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں