کوئٹہ: گھر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکہ، خاتون اور دو بچے جاں بحق

کوئٹہ کے ائیرپورٹ روڈ پر قائم گھر میں گیس لیکیج کے باعث ہونے والے دھماکے نے خاتون اور 2 بچوں کی جان لے لی۔
چیف فائربریگیڈ آفیسر عبدالحق کے مطابق گھر میں دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریکسیو اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔
چیف فائربریگیڈ نے بتایا کہ گیس دھماکے کے باعث گھر میں آگ لگ گئی تھی جس کی زد میں آکر خاتون اور 2 بچے جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔
چیف فائربریگیڈ کے مطابق جاں بحق خاتون اور بچوں کی لاشوں اور زخمیوں کو فوری اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ گھر میں لگی آگ پر مکمل قابو پالیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں