کابینہ کل پاکستان میں مقیم غیرملکیوں کے لیے ایمنسٹی اسکیم پر غور کرے گی

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کل پاکستان میں زائد الوقت مقیم غیرملکیوں کو ایمنسٹی اسکیم دینے کا فیصلہ کریگی۔

وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا، وفاقی کابینہ 14 نکاتی ایجنڈا پر غور کرے گی۔ وفاقی کابینہ پاکستان میں زائد الوقت مقیم غیرملکیوں کو ایمنسٹی اسکیم دینے کا فیصلہ کریگی۔

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی سمری میں غیر ملکیوں کو پاکستان سے واپس جانے کیلیے ایمنسٹی اسکیم دینے کی تجویز دی گئی ہے۔ اجلاس میں بین المذاہب ہم آہنگی پالیسی کا مسودہ، رولز آف بزنس میں ترامیم کی تجاویز بھی پیش ہونگی جبکہ کے ایس ایس ایل کے سی ای او کی منظوریبھی ایجنڈا کا حصہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں