ڈرامہ اور ڈرامہ لکھنے والے دونوں کا نام غلط، صدارتی ایوارڈ کی تقریب میں ناقص نظامت کاری

23 مارچ کو ایوان صدر میں سول اعزازات دیے جانے کی تقریب میں ناقص نظامت کاری پر عوام کی جانب افسوس کا اظہار کیا گیا۔
تقریب کے دوران نظامت کار نے اداکار اور پروڈیوسر خالد بن شاہین کو تمغہ امتیاز دیے جانے کے لیے اسٹیج پر مدعو کیا تو نہ ان کے ڈرامے کا نام درست لیا اور نہ ڈرامہ لکھنے والے کا۔
خالد بن شاہین کو ان کے ڈرامے ’با ادب با ملاحظہ ہوشیار‘ میں بہترین کارکردگی پر تمغہ امتیاز دینے کے لیے اسٹیج پر بلایا گیا تو نظامت کار نے ڈرامے کا نام با ادب با ملاحظہ کہا۔
نظامت کار نے ڈرامے کے نام ہی نہیں بلکہ ڈرامے کے لکھاری کے نام میں بھی غلطی کی اور اطہر شاہ کے لکھے ہوئے ڈرامے کو فاطمہ ثریا بجیا کا لکھا ہوا ڈراما قرار دے دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں