پنجاب میں نئے تعلیمی سال کا آغاز، طلبا کو مفت کتابیں نہ مل سکیں

پنجاب بھر میں آج سے نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوگیا لیکن صوبے کے 48 ہزار اسکولوں میں مفت کتابیں نہ مل سکیں۔
عام طور پر اسکولوں کے نتائج آنے سے پہلے مفت کتابیں اسکولوں کے گوداموں میں پہنچا دی جاتی ہیں تاہم رواں تعلیمی سال میں اب تک کسی بھی اسکول میں نیا کورس نہیں پہنچا۔
وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندرحیات کا کہنا ہےکہ 30 فیصدکتب کی تقسیم کا مرحلہ 31 مارچ تک مکمل کیا، دوسرا مرحلہ 20 اپریل اور تیسرا 20 مئی تک مکمل کرلیں گے۔
ان کا کہنا ہےکہ مجموعی طورپر 2 کروڑکتب کی اشاعت ہونی ہے، 75 لاکھ کی اشاعت ہوچکی ہے، اضلاع تک 45 لاکھ کتب پہنچائی جاچکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں