پشاور زلمی نے کراچی کو 2 رنز سے شکست دیکر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے 29 ویں میچ میں پشاور زلمی نےکراچی کنگز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2 رنز سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
پشاور زلمی کے 148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 145 رنز بنا سکی۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نےکراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پشاور زلمی کی اننگز
پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر147 رنز بنائے۔
کپتان بابر اعظم 51 اور رومین پاؤل 31 رنز بناکر نمایاں رہے۔ اس کے علاوہ صائم ایوب نے 19، محمد حارث نے 13، حسیب اللہ نے ایک اور کیڈمور نے 9 رنز بنائے۔
کراچی کنگز کی جانب سے عرفات منہاس، زاہد محمود اور حسن علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
کراچی کنگز کی اننگز
148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز 145 رنز بناسکی، پشاور زلمی نے کراچی کو 2 رنز سے شکست دے دی۔
کراچی کی جانب سے ٹم سائفرٹ 41 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ عرفان خان 39 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ شعیب ملک 22 اور جیمز ونس نے 21 رنز بنائے۔
پشاورزلمی کے نوین الحق نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ لیوک ووڈ ،عامر جمال اور صائم ایوب نے ایک ایک وکٹ لی۔
خیال رہےکہ پاکستان سپر لیگ سیزن 9 میں پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ پہلے ہی ہوچکا تھا۔
ملتان سلطانز، پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پلے آف مرحلے میں پہنچ گئی ہیں جب کہ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز دوڑ سے باہر ہوگئی ہیں۔
پوائنٹس ٹیبل
پی ایس ایل سیزن 9 کے پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالیں تو پشاور زلمی 10 میچز میں 13 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے، ملتان سلطانز 9 میچز میں 12 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر پے۔
اسلام آباد، یونائیٹڈ 10 میچز میں 11 اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، 9 میچز میں 11 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہے۔

کراچی کنگز 10 میچز میں 8 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں جب کہ لاہور قلندرز 10 میچز میں 3 پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر ہے۔
واضح رہےکہ ہر ٹیم نے پہلے مرحلے میں 10، 10 میچز کھیلنے ہیں جس کے بعد پلے آف مرحلے کا آغاز ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں