پرنسپل ایچی سن کالج نے انکوائریوں سے بچنےکیلئے استعفیٰ دیا: گورنر پنجاب

احد چیمہ کے بیٹے کی فیس معافی اور ایچی سن کالج کے پرنسپل کے استعفے کے معاملے پر گورنر پنجاب کا ردعمل سامنے آگیا۔
گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کا کہنا ہے کہ احد چیمہ ملازمت کی وجہ سے ایک سال سے اسلام آباد میں تعینات تھے، احد چیمہ کے بچے ایچی سن میں نہیں جا پارہے تھے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ جو کلاسز ان بچوں نے نہیں لی تھیں ان کی فیس معاف کرانےکی درخواست دی تھی۔
ایچی سن کالج کے پرنسپل کے استعفےکے معاملے پرگورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ اگست 2024 میں پرنسپل کا استعفیٰ قابل عمل ہو جانا تھا۔ پرنسپل ایچی سن کالج 40 لاکھ روپے تنخواہ وصول کر رہے تھے۔
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ 40 لاکھ روپے تنخواہ وصول کرنے کا آڈٹ شروع کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے مزیدکہا کہ پرنسپل ایچی سن کالج ایک سال میں 100 سے زائد چھٹیاں کرتے تھے۔ انکوائریوں سے بچنے کے لیے پرنسپل ایچی سن کالج نے یہ حربہ اپنایا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں