پاک ترک ففتھ جنریشن ‘ٹی ایف ایکس اسٹیلتھ فائٹر جیٹ’ کی پہلی کامیاب پرواز

اسلام آباد: پاکستان اور ترکی کی مشترکہ ففتھ جنریشن اسٹیلتھ فائٹر جیٹ ٹی ایف ایکس کی پہلی پرواز کامیابی سے مکمل کر لی ہے۔

ٹی ایف ایکس فائٹر جیٹ نے پہلی پرواز سے اہم سنگ میل حاصل کر لیا، ٹی ایف ایکس طیارے نے انقرہ کے شمال میں ایک ایئر بیس سے اڑان بھری۔

ترک ایرو اسپیس انڈسٹری نے پلیٹ فارم ایکس پر ٹی ایف ایکس کی کامیاب پرواز کا اعلان کیا، تاہم اس حوالے سے ترک صدر رجب طیب اردگان نے بھی ٹی ایف ایکس کی پہلی پرواز پر اظہار مسرت کیا۔

ملٹی رول فائٹر ٹی ایف ایکس نے گزشتہ برس مارچ کے وسط میں اپنے انجنز کے بل بوتے پر کامیابی سے پہلا ٹیکسی ٹیسٹ مکمل کیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ ترک ایرو اسپیس انڈسٹری میں ٹی ایف ایکس کا ونڈ ٹنل، لائٹننگ، مکینیکل اور برڈ اسٹرائیک ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، ترکی 2028 تک ٹی ایف ایکس کے پہلے بلاک کی پروڈکشن شروع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں