پاکستانی روپے کی بے قدری، ڈالر کی اونچی اڑان برقرار، قدر میں مزید اضافہ

لاہور: (آئی این این) پاکستانی روپے کی بے قدری، ڈالر کی اونچی اڑان برقرار ہے، امریکی کرنسی کی قدر میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، امریکی کرنسی مزید 2 روپے 8 پیسے مہنگی ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف) کی جانب سے قرض کی قسط موصول ہونے کے باوجود روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ کا تسلسل برقرار ہے۔

انٹربینک میں ڈالر مزید 2 روپے 8 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 225 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق روپے کی قدر میں کمی کی بنیادی وجہ بین الاقوامی مارکیٹ میں ڈالر کے انڈیکس میں اضافہ اور اس کی مضبوطی ہے۔ ہمارا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ قابو میں ہے، آنے والے دنوں میں روپے کی قدر میں اضافہ ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں