ویمنز ایشیا کپ: سری لنکا کو 5 وکٹ سے شکست، پاکستان سیمی فائنل میں داخل

لاہور: ( ٓئی این این) ویمنز ایشیا کپ ٹی 20 کے اہم میچ میں سری لنکا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹ سے شکست دے کر قومی ٹیم نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔

بنگلا دیش کے سلہٹ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے میچ میں 113 رنز کا ہدف گرلز ان گرین نے سات گیندیں قبل 5 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

سری لنکا اننگز

پہلے کھیلتے ہوئے سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 112 رنز بنائے، کپتان چماری اتاپتو نے سب سے زیادہ 41 رنز کی اننگز کھیلی، اوشادی رانا سنگھے 26 سکور بناکر دوسری نمایاں بیٹر رہیں۔

قومی ٹیم کی جانب سے عمیمہ سہیل نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 13 رنز دیکر 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، طوبیٰ حسن نے 2 اور ندا ڈار نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔

پاکستان اننگز


113 رنز کا ہدف پاکستانی ٹیم نے 5 وکٹ کے نقصان پر 19 اعشاریہ 5 اوورز حاصل کرلیا، عائشہ نسیم نے مسلسل دو چھکے لگا کر فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔

ندا ڈٓر نے سب سے زیادہ ناٹ آؤٹ 26 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ عائشہ نسیم نے 2 چھکوں کی مدد سے 5 گیندوں پر 16 رنز بنائے اور ناقابل شکست رہیں، منیبہ علی نے 10، سدرہ امین اور کپتان بسمہ معروف نے 13،13 رنز بنائے، عمیمہ سہیل نے 7 سکور بنائے جبکہ عالیہ ریاض 20 رنز بناکر پویلین لوٹیں۔

شکست خوردہ ٹیم کی جانب سے کویشا دلہاری نے 2، اوشادی رانا سنگھے، اچینی کولاسوریا اور انوکا رانا ویرا نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

پلیئر آف دی میچ

گرلز ان گرین کی عمیمہ سہیل کو 4 اوورز میں 13 رنز کے عوض 5 وکٹ اور میچ میں 2 کیچ لینے پر بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں