ملک میں فی تولہ سونا 700 روپے سستا ہوگیا

ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 43 ہزار 100 روپے ہوگئی۔

10 گرام سونے کا بھاؤ 600 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 22 ہزار 685 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کی قیمت 18 ڈالرز کم ہوکر ایک ہزار 677 ڈالرز فی اونس ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں