مشکل فیصلے عوام سمجھ رہےہیں بہت جلد بہتری کی طرف جائیں گے، مریم اورنگزیب

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مشکل فیصلے عوام سمجھ رہےہیں بہت جلد بہتری کی طرف جائیں گے۔

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے لیے ایک سو موبائیل یوٹیلیٹی سٹورز کا آغاز کر دیا ہے۔ آٹے کی فراہمی کے لیے مزید 100 پوائنٹس خیبرپختون خوا کے لیے بنائے جارہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے 10کلو آٹے کا تھیلا 400روپے کا کردیا ہے۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا 40 روپے فی کلو مل رہا ہے، 9جون سے گھی کی قیمت پر سبسڈی کی شروعات ہوئیں۔ 2018میں آٹے کی قیمت 35 روپے تھی۔سابقہ دورمیں آٹااسمگل کیاگیا۔4سال میں آٹے کی قیمت 90 سے 100روپے کلو کی گئی۔

انہوں نے کہا ہے کہ مارکیٹ میں گھی کی قیمت 550 روپے پر پہنچ گئی۔گھی سبسڈائز کر کے 300 روپے فی کلو کر دیاگیا ہے۔گھی پر 250 روپے کی سبسڈی بنتی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پرائس کنٹرول کمیٹیز اسائن کر دی گئی ہیں۔آج بیرونی ملک سازش پیچھے رہ گئی ،مہنگائی پر زور دیا جارہا ہے۔اشیائے خورونوش پر17ارب روپے کی سبسڈی رکھی گئی ہے۔تما م اقدامات 4 سال کی نااہلی کو مد نظر رکھتے ہوئے اٹھائے جارہےہیں۔

مشکل فیصلے عوام سمجھ رہےہیں۔بہت جلد بہتری کی طرف جائیں گے۔ بجٹ کا بہت بڑا حصہ زراعت پر مشتمل ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ عمران خان حکومت کے آئی ایم ایف سے معاہدے کا حصہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں