محکمہ موسمیات کی کراچی میں بارش کا سلسلہ مزید جاری رہنے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں بارش کاسلسلہ ابھی مزید جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق شہر میں ہلکی تا معتدل بارش کا سلسلہ مزید 3 سے 4 روز تک جاری رہ سکتا ہے۔

سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ بارشوں کا باقاعدہ چوتھا اسپیل 10 اگست سے شہر کو متاثر کرے گا تاہم اس سے پہلے کوئی اور اسپیل آنے کا امکان نہیں ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ اس دوران سمندری بادلوں اور لوکل ڈیویلپمنٹ کے تحت ہلکی تا معتدل بارش کا سلسلہ صبح و شام کے اوقات میں ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ شہر میں مون سون کے تیسرے اسپیل کے باعث مختلف حادثات میں 22 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں