ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد (آئی این این) آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔

آج صبح ریکارڈ کیے گئے چند بڑے شہروں کے درجہ حرارت:

اسلام آباد چودہ ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور بائیس، کراچی بائیس، پشاور انیس، کوئٹہ چھ، گلگت سات، مری بارہ اور مظفر آباد تیرہ ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے لیے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق سری نگر، جموں، پلوامہ، اننت ناگ اور بارہمولہ میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے، لیہہ میں جزوی طور پر ابر آلود اور سرد جبکہ شوپیاں میں جزوی طور پر ابر آلود اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:

سری نگر نو ڈگری سینٹی گریڈ، جموں سولہ، لیہہ چار، پلوامہ اور بارہمولہ نو، اننت ناگ اور شوپیاں آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں