فی تولہ سونے کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر بڑا اضافہ

لاہور: (آئی این این) ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1668 ڈالر پر برقرار رہی۔

عالمی سطح پر قیمتیں برقرار رہنے کے باوجود ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 1450 روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت 1 لاکھ 46 ہزار 300 روپے ہو گئی ہے۔

اُدھر دس گرام سونےکا بھاؤ 1286 روپے بڑھ کر 1 لاکھ 25 ہزار 429 روپے ہو گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں