عمران خان کی حکومت میں ہر سال کرپشن میں اضافہ ہوا، احسن اقبال

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت میں ہر سال کرپشن میں اضافہ ہوا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے قوم کے ساتھ دھوکہ کیا اور ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پاکستان کے خلاف چارج شیٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دور میں کرپشن کی سطح کم رہی ہے لیکن پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دور حکومت میں کرپشن میں ہر سال اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور عمران خان نے پاکستان کو بھی کرپشن کا ورلڈ چیمپئن بنا دیا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ وزیر اعظم جس چیز کا نوٹس لیتے ہیں اس کا بیڑہ غرق ہو جاتا ہے۔ پہلے معیشت 6 فیصد پر تھی لیکن ان کی توجہ سے صفر ہو گئی۔ سی پیک میں 29 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت میں ایک بھی نیا منصوبہ نہیں لگا اور مسلم لیگ ن پر کرپشن کے الزامات کا ایک ثبوت بھی پیش نہیں کیا جاسکتا۔ عمران خان کی حکومت میں ہرسال کرپشن میں اضافہ ہوا۔

ٹیگز :

اپنا تبصرہ بھیجیں