عالمی سطح پر بڑھتی قیمتوں کے اثرات روکنا اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ترقی پذیرممالک عالمی سطح پر بڑھتی قیمتوں سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں ،اس کےاثرات روکنا اولین ترجیح ہے۔
انفو نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں معاشی صورتحال اورعالمی سطح پر اشیا ضروریہ کی بڑھتی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔

اس کے علاوہ اجلاس میں پاک روس تعلقات میں پیشرفت پر بھی گفتگو کی گئی۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ عالمی سطح پرتیل کی قیمتیں 100ڈالرفی بیرل سےزائدہوگئی ہیں جب کہ گیس کی قیمتوں میں بھی 3 سے 5 گنا اضافہ ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں