صحافی محسن بیگ نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست واپس لے لی

صحافی محسن بیگ نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست واپس لے لی، انسداددہشتگردی عدالت نے صحافی محسن جمیل بیگ کے 2 ملازمین کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

دوران سماعت محسن بیگ کے وکیل کا کہنا تھا کہ محمد اشفاق اور ذوالفقار دونوں محسن بیگ کے ملازمین تھے، ایف آئی اے سائبر کرائم سیل لاہور کے مقدمہ کے بہت چرچے ہو چکے ہیں۔

صبح 9 بجے انکوائری اور 9 بج کر 30 منٹ پر چھاپہ مارا جاتا ہے۔ پولیس کہتی ہے 10 بج کر 50 منٹ پر اطلاع پا کر جائے وقوعہ پر پہنچے، ابھی تک ایف آئی اے لاہورکے مقدمہ میں گرفتاری نہیں ڈالی گئی، اس مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعہ بنتی ہی نہیں تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں