سیہون:کرم پور میں پاگل کتوں کی بہتات، حملوں میں 7 بچے زخمی

سیہون میں 12 گھنٹوں کے دوران پاگل کتوں کے حملوں سے 7 بچے زخمی ہوگئے۔
تحصیل سیہون کے نواحی گاؤں کرم پور میں آوارہ کتوں کی بہتات سے علاقے میں شدید خوف و ہراس کی کیفیت طاری ہوگئی ہے۔
پاگل کتوں نے علاقے میں ایک ہی دن میں 12 گھنٹوں کے دوران راہ گیر بچوں پر حملے کرکے 7 بچوں کو زخمی کردیا، بچوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب علاقہ مکینوں نے یونین کونسل چنہ کی انتظامیہ سے پاگل کتوں کو تلف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں