سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ڈسٹرکٹ قلعہ سیف اللہ میں انتہائی مطلوب دہشت گرد کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، اس دوران فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا ، جس میں داعش سے تعلق رکھنے والا دہشت گردعبد الشکور، المعروف نعمان المعروف ابو حمزہ خراسانی مارا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والا دہشت گردقلعہ سیف اللہ اور پشین میں سات فروری کو ہونے والے بم حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔ ہلاک ہونے والا دہشت گردلاانفورسمنٹ ایجنسیز کو انتہائی مطلوب تھا اور بلوچستان میں خودکش دھماکوں کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ آئی ایس پی آر کا کہناہے کہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان کا امن و استحکام تباہ کرنے کی سازشیں نا کام بنادیں گی۔
Load/Hide Comments