سرینگر میں جی۔ 20 کا انعقاد حقائق مسخ کرنے کی بھارتی ناکام کوشش ہے،فریب پر مبنی منظر نامہ کشمیری عوام کے جذبہ آزادی کو سرد نہیں کر سکتا ، قمر زمان کائرہ

وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیرو گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے کہا ہےکہ بھارت جی۔ 20 کانفرنس کا ایک حصہ سرینگر منتقل کر کے حقائق مسخ کرنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے، مقبوضہ کشمیر کھلی جیل کی مانند ہے ،مودی حکومت فریب پر مبنی منظر نامے اور جھوٹا ڈرامہ کر کے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے حوصلے پست کرنا چاہتی ہے لیکن کشمیریوں کا جذبہ آزادی قائم و دائم ہےاور پوری پاکستانی قوم مقبوضہ کشمیر کے عوام سے بھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کے ساتھ کھڑی ہے ۔

جی۔20 اجلاس کے تناظرمیں دورہ باغ،آزاد کشمیر کے موقع پر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ کشمیریوں کے ساتھ اقوام عالم نے اقوام متحدہ کے ذریعے حق خود ارادیت دینے کا وعدہ کیا ہے۔ بھارت کے وزیراعظم پنڈٹ جواہر لعل نہرو نے بھی کشمیریوں کے ساتھ یہی وعدہ کیا تھا۔اقوام متحدہ اور اقوام عالم درپیش مختلف امور پر جارحانہ حکمت عملی اختیار کرکے ان کو حل کرا لیتی ہیں تاہم اقوام عالم کا کشمیریوں کے ساتھ کیاگیا دیرینہ وعدہ ابھی تک وفا نہیں ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں