روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری، ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

کراچی: (آئی این این) ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، انٹر بینک میں ڈالر 232 روپے کے قریب پہنچ گیا، ترسیلات زر میں بھی کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 10 پیسے مہنگا ہوکر231 روپے 92 پیسے پر بند ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے مہنگا ہوکر 239 روپے پر پہنچ گیا، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 16 اگست سے 18 روپے 2 پیسے کا اور اوپن مارکیٹ میں 29 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔

ترسیلات زر میں بھی کمی ریکارڈ کی جارہی ہے، جولائی سے اگست کے درمیان ترسیلات زر 3.2 فیصد کمی سے 5 ارب 24 کروڑ ڈالر رہی، تاہم صرف اگست کے مہینے میں ترسیلات 1.5 فی صد اضافے سے 2 ارب 72 کروڑ ڈالر رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں