راشن بیگ پر نوازشریف کی تصویر ہے، تنقید ہورہی ہے، صحافی کے سوال پر مریم نے کیا جواب دیا؟

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ماہِ رمضان میں عوام کو ریلیف ملے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سول سیکرٹریٹ آمد پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان میں پرائس کنٹرول کا کوئی طریقہ کار موجود نہیں ہے، رمضان میں پوری دنیا میں قیمتیں نیچے جاتی ہیں لیکن ہمارے ہاں بڑھ جاتی ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ رمضان میں عوام کو ریلیف ملے گا، گورننس کے مسائل حل کرنے میں وقت لگے گا، چیف سیکرٹری کی سربراہی میں ٹیم متحرک ہے۔
اس دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ راشن بیگ پر نوازشریف کی تصویر ہے جس پر لوگ تنقید کررہے ہیں، اس پر مریم نواز نے جواب دیا کہ حکومت کس کی ہے؟ نواز شریف کی۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ جس کی ضرورت پڑے گی، ٹرانسفر اور پوسٹنگ کریں گے، جتنی ضرورت ہے اتنا خرچہ کریں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سیاست کی آڑ میں ملک کو غیر مستحکم کرنے کے لیے کچھ بھی ہوا تو برداشت نہیں کریں گے، کل ایک خاتون کی ویڈیو دیکھی جس نے پولیس وین پر حملہ کرکے لوگوں کو چھڑایا، ایسا کون سے ملک میں ہوتا ہے؟

اپنا تبصرہ بھیجیں