خیبر پختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں وبائی امراض پھیلنے لگے

پشاور:(آئی این این) خیبر پختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں وبائی امراض پھیلنے لگے۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق صوبے میں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں وبائی امراض پھیلنے لگے ہیں، متاثرہ علاقوں کے مکینوں میں ڈائریا، جلدی امراض، سینے اور سانس کی بیماریوں میں اضافہ ہوا ہے ۔

اس حوالے سے محکمہ صحت کی جانب سے کہا گیا کہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں میڈیکل کیمپ قائم کئے گئے ہیں جہاں اب تک ایک لاکھ 14 ہزار661 کیس رپورٹ ہوئے ہیں، صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 10 ہزار سے زائد مریضوں کا علاج کیا گیا، چارسدہ میں سب سے زیادہ 42 ہزار 990 افراد کا علاج کیا گیا، ڈی آئی خان میں 23 ہزار 992 سیلاب زدگان کا علاج کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ضلع خیبر میں 10 ہزار 517 سیلاب زدگان کا علاج کیا گیا، متاثرہ 13 اضلاع میں 137 میڈیکل کیمپ قائم کئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں